Orhan

Add To collaction

غلط فہمیاں

غلط فہمیاں
از حورین 
قسط نمبر8

کمرے میں آ کے وہ کافی دیر اس کے بارے میں سوچتا رہا ۔وہ عورت سے جاہلانا سلوک کرنے کے حق میں نہیں تھا کے ان کو کھانے کو نہ دیا جائے یا رہنے کی جگہ یا مار پیٹ کی جائے ۔اور اب وہ اسے لندن لے جانے کا ارادہ رکھتا تھا وہ جانتا تھا اس کے ماں باپ کو خوشی نہیں ہوگی اس اچانک فیصلے سے لیکن وہ انھیں منا لیتا اسے آج بھی یاد تھا جب وہ اس سے پہلی بار ملا تھا 
💞💞💞💞
ماضی 
وہ ریسٹورینٹ میں مارک کے بہت بار بولانے پے آیا تھا اور اب وہ دونوں آرڈر دے کے بیٹھے تھے 
Mark you know i'm busy 
(مارک تم جانتے ہو میں مصروف) 
ابھی وہ اور کچھ کہتا کے بول پڑا 
Yeah i know you are a busy but we are friends, right?...So you have to give me your time 
(ہاں مجھے پتا ہے تم مصروف انسان ہو لیکن ہم دوست ہیں ،ہے نہ؟ ۔۔تو تمہیں مجھے بھی اپنا وقت دینا چاہیے )
اس نے درمیان میں کہا
Ooh ok but i think i have to go now 
(ہاں لیکن میرا خیال ابھی مجھے چلنا چاہیے) 
اس نے جان بوجھ کے کہا 
نہیں تھم نہیں جھا سکتھے 
اس نے جلدی سے ٹوٹی پھوٹی اردو میں کہا۔اسے ٹھیک سے اردو نہیں آتی تھی لیکن وہ کوشش کرتا تھا ۔
اب ویٹر کھانا لے آیا تھا تو وہ دونوں کھانے میں مصروف ہو گئے اور وہ جلدی ہی وہاں سے نکل گیا 
 اب اس کا رخ گھر کی طرف تھا کیوں کہ آج وہ فری تھا اسی لئے مارک سے ملنے بھی چلا گیا تھا 
ابھی وہ کچھ سوچ ہی رہا تھا کے اچانک ایک لڑکی بھاگتی اسکی گاڑی کے سامنے آئ اور ٹکر لگ جانے سے گر گئی وہ جلدی سے باہر آیا اور اسکی جانب بڑھا تب تک دو لڑکیاں اور بھی اس تک پوھنچ چکی تھیں 
کہ تب ہی وہ کچھ گرنے کی آواز سے حال میں آیا آواز نیچے سے آئی تھی وہ جلدی سے نیچے کی جانب بڑھا
💞💞💞💞
کچھ دیر بعد اسے پیاس کا احساس ہوا اس نے پہلے تو نظر انداز کیا پھر آخر کار اٹھ کے بابر آئ اور کچن کی جانب گئی جو اسے تب پتا چلا تھا جب وہ چھری لینے گیا تھا 
وہاں آ کے اس نے فرج سے بوتل نکالی اور گلاس میں ڈال کے پینے لگی کے نیچے فرش پے چھپکلی دیکھ کے اس کہ ہاتھ سے گلاس چھوٹ گیا 
اور وہ باہر کی جانب بڑھنے لگی کہ اچانک آواز سے اچھل پڑی 
کیا مسلہ ہے کیوں شور مچایا ہے ۔اس نے اندر آتے ہی غصے سے پوچھا 
وہ ۔۔وہ۔ ۔
کیا وہ وہ لگائی ہے ۔اس نے کوفت سے پوچھا 
چھ ۔۔چھپ ۔۔۔چھپکلی ۔اس نے مشکل سے جواب دیا 
کہاں ہے چھپکلی اگر ہے بھی تو تمہیں نہیں کھا سکتی ۔اب کی بار اس نے کچھ آرام سے جواب دیا ۔اور اسے وہ کانچ صاف کرنے کا کہ کے چلا گیا کیوں کے اسے یہ سب بہت برا لگتا 
اسکی بات سن کے اس نے دوبارہ اس جگہ دیکھا جہاں وو تھی لیکن اب وہ وہاں نہیں تھی تو اس نے سکھ کا سانس لیا اور کانچ اٹھا کے ڈسٹ بن ممیں ڈالا اور دوبارہ کمرے میں آ گئی اور سب کو یاد کرتے کرتے سو گئی 
   💞💞💞💞
 لندن   
وہ اور عیشاء آج یونی سے آ کے پارک آئیں تھیں 
ابھی وہ دونوں چلتے ہوئے باتیں کر رہیں تھیں کہ ایک دم شور کی آواز سے رکی 
یہ شور کیوں ہو گیا اچانک ۔حوریہ نے کہا 
یار میں نے سنا کے آج یہاں نہ مشہور بزنس مین زارون علی آنے والے ہیں اسی لئے تو تجھے یہاں لائ۔ اس نے جوش سے کہا جب کہ اسکی بات سن کے حوریہ نے اسے خونخار نظروں سے دیکھا 
یار کیا ہو گیا پلز نہ مینے live دیکھنا ہے انھیں پلز نہ انہوں نے اس پارک سے کچھ فاصلے پے ہوٹل میں جانا ہے یہ سب بھی وہیں جا رہے پلز نہ چل ۔اس نے پیار سے اسے مناتے کہا 
کیا عیشاء یہ کیا بات ہوئی وہ کوئی جن بھوت ہے کیا جو سب ایسے مر رہے ہیں وہ ببھی ایک انسان ہی ہے نہ ۔اس نے بیزاریت سے کہا 
کچھ نہیں ہوتا نہ چل جلدی۔اس نے اسے ساتھ لے جاتے کہا 
زارون علی لندن کا بزنس مین بہت ہینڈسم اور مغرور 
عیشاء وہ ایک بزنس مین ہے کوئی فلم سٹار نہیں جو تم ایسے کر رہی ہو ۔اس نے چڑ کے ساتھ چلتےکہا 
وہاں پوھنچ کے دیکھا تو پہلے ہی کچھ بھیڑ تھی عیشاءبھی اسے لے کے اندر گھس گئی جہاں وہ سب کے سوالات کے جواب دے رہا اور وہ ایسے سوال کر رہی تھیں کے جیسے فلم سٹار یا سیاستدان سے میڈیا کرتی ہے بس سوالات عجیب تھے ان کے 
سر کیا آپ شادی شدہ ہیں؟ایک لڑکی نے اچانک سوال کیا جب اس نے اسکی جانب دیکھا تو اسکی نظر پاس کھڑی لڑکی پے پڑی تو وہ ساکت ہو گیا اور حیرانی اور خوشی کے ملے جلے تاثر سے اسے دیکھنے لگا 

   1
0 Comments